Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں مزید 462 افراد کورونا وائرس کا شکار، 02 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 02 جانیں...
شائع 14 مارچ 2022 09:15am

اسلام آباد: پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 02 جانیں لے لیں جبکہ مزید 462 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کورونا سے اب تک 30,309 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,519,154 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 462 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 154 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 042 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 844 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 18 ہزار 180، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 837، بلوچستان میں 35 ہزار 438، گلگت بلتستان میں 11ہزار 636 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 177 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 02 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 309 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,538افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8091، خیبرپختونخوا میں 6301، اسلام آباد میں 1021، بلوچستان میں 377 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 790 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 18 ہزار 023 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 577 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.48 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 398 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 70 ہزار 822 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 201 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 462 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 929 ہزار 016 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Coronavirus deaths

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div