Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

قوم نے وزیراعظم کے خلاف فیصلہ سنا دیا: مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قوم نے پاکستان...
شائع 12 مارچ 2022 03:42pm

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قوم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لانگ مارچ میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں سے عوام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم عمران خان اقتدار میں نہیں رہیں گے۔

انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ اپوزیشن کو دھمکیاں نہ دیں اور کہا کہ لانگ مارچ فیصلہ کن رہا کیونکہ عوام عمران خان کی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی عدم اعتماد کی حمایت میں قوم کی امنگوں کے مطابق ووٹ دیں گے۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

PPP

sindh chief minister

no trust move

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div