Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کورونا کی شدت میں کمی آنے لگی، 24 گھنٹے میں 04 اموات، 639 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی، 24...
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2022 10:52am

رپورٹ: احمد عدیل سرفراز

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی، 24 گھنٹے کے دوران 04 افراد جان سے گئے جبکہ 639 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,291 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,516,789 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 639 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار 789 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار 934 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 279 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 17ہزار 690، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 736، بلوچستان میں 35 ہزار 403، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 598 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 149 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 04 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 291 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 03 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 13,535 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8085، خیبرپختونخوا میں 6294، اسلام آباد میں 1019، بلوچستان میں 377 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 790 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 18ہزار 049 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 707 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.76 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے581 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 68 ہزار 449 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 36 ہزار 241 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 639 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 785 ہزار 763 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Coronavirus deaths

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div