Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 06 اموات، 758 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں 24...
شائع 09 مارچ 2022 09:27am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 06 افرادانتقال کرگئے جبکہ 758 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30,287 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,516,150 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےد وران کورونا کے مزید 758 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار 150 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار 688 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 128 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 17 ہزار 503، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 700، بلوچستان میں 35 ہزار 399، گلگت بلتستان میں11 ہزار 592 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 140 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرں کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 06 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 287 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناسے سب سے زیادہ پنجاب میں 05 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,535 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8085، خیبرپختونخوا میں 6291، اسلام آباد میں 1019، بلوچستان میں 377 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 789 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 17ہزار 995 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 722 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.07 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 12,103 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 67 ہزار 868 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 36 ہزار 569 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 758 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 749 ہزار 522 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Coronavirus deaths

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div