Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

معجزانہ طور پر APS حملے میں بچ جانے والا طالبعلم آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب

اسکول پر حملے کےوقت طالبعلم نے خود اپنے آپ کو مردہ ہونے کا بہانہ کرکے جان بچائی تھی۔
شائع 07 مارچ 2022 09:49am
Twitter Photo
Twitter Photo

آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور پر دہشت گرد حملے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے احمد نواز کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب کر لیا گیا۔

اے پی ایس کے طالبعلم احمد نواز کو معتبر یونیورسٹی آکسفورڈ میں اگست 2020 میں داخلہ ملا تھا۔

احمد نواز نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ" آج میری زندگی کا سب سے یادگار اور تاریخ ساز لمحہ ہے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں دنیا کے سب سے بڑے اور تاریخی پلیٹ فارمز میں سے ایک آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہو گیا ہوں"۔

احمد نواز نے مزید کہا کہ وہ ہر اس شخص کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے، جنہوں نے منتخب ہونے میں ان کی حمایت کی، وہ اپنے والدین کے بھی شکرگزار تھے، جنہوں نے ہر چیز میں ان کا ساتھ دیا۔

اس کے علاوہ 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے وقت احمد نواز کی عمر 14 برس تھی۔

اسکول پر حملے کےوقت احمد نے خود اپنے آپ کو مردہ ہونے کا بہانہ کرکے جان بچائی تھی جبکہ انہوں نے حملے کے وقت اپنی استاد کو آگ لگانے کے خوفناک واقعہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔

Twitter Photo
Twitter Photo

تاہم حملے کے دوران احمد کے بازو پر متعدد چوٹیں آئی تھیں، جس کے بعد ان کا علاج برمنگھم کے ملکہ الزبتھ اسپتال میں ہوا تھا۔

United Kingdom

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div