Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو شکست دی ہے: مراد سعید

اسلام آباد: وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران...
شائع 06 مارچ 2022 01:37pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو ہر محاذ پر شکست دی ہے۔

آج [اتوار کو] میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت پارلیمنٹ میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق قانون سازی سمیت تمام امتحانات سے گزری ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان یہ کہہ کر آزاد اور باوقار خارجہ پالیسی پر گامزن ہیں کہ دوسروں کی کسی جنگ میں شامل نہیں ہونگے۔

دریں اثناء وزیراعظم عمران خان اتوار کو وہاڑی کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ اپنی عوامی رابطہ مہم کے تحت میلسی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

Murad Saeed

oppositon

no trust move

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div