Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: سب سے زیادہ وکٹیں کن باؤلرز نے لی؟

باؤلنگ کے اعتبار سے اب تک ایک دوسرے کے خلاف سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے والے کون ہیں۔
شائع 05 مارچ 2022 03:37pm
ویسے تو دونوں ٹیموں میں ۔شاندار کھلاڑی ہیں
ویسے تو دونوں ٹیموں میں ۔شاندار کھلاڑی ہیں

24 برس بعد آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دونوں ٹیموں میں مدِ مقابل ہونے والے گیندبازوں میں سب سے زیادہ کس گیندباز نے کتنے بلے باز کو پویلیئن کی راہ دکھائی؟۔

ویسے تو دونوں ٹیموں میں شاندار کھلاڑی ہیں، لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں باؤلنگ کے اعتبار سے اب تک ایک دوسرے کے خلاف سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے والے کون سے کھلاڑی ہیں؟۔

پاکستان کی جانب سے عمران خان نے سب سے زیادہ وکٹیں لی ہیں ، جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں شین وارن نے حاصل کی ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے 18 میچوں اور 29 اننگز میں ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 24.96 کی اوسط سے 64 کھلاڑیوں پویلیئن کا راستہ دکھا چکے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے شین وارن نے 15 میچوں اور 27 اننگز میں 20.17 کی اوسط کے ساتھ 90 وکٹیں حاصل کی ہیں.

خیال رہے کہ لیگ اسپن گیند بازی کے بادشاہ شین وارن حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث 52سال کی عمر میں گزشتہ روز تھائی لینڈ میں انتقال کرگئے ہیں۔

پاکستان

imran khan

Australian cricketer

test match

Shane Warne

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div