Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز ...
شائع 04 مارچ 2022 12:16pm

راولپنڈی: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے اب تک بغیر کسی نقصان کے 99 رنز بنالئے ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور قومی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے99 رنز بنالئے، عبداللہ شفیق 40 اور امام الحق 55 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے اور اسکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کی کوشش کریں گے، وکٹ آخری دنوں میں اسپینرز کیلئے سازگار ہو سکتی ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، افتخار احمد، نعمان علی، ساجد خان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی قیادت پیٹ کومنز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لابوشین، سٹیو سمتھ، ٹریویس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل سٹارک، نتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پرہے، پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

1st test match

PAK VS AUS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div