Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ایلون مسک کی سیٹیلائٹس ڈشز یوکرین کو موصول، لیکن آگے کیا؟

کچھ لوگوں نے تنازعات کے دوران سیٹیلائٹ انٹرنیٹ کے استعمال کی حفاظت پر سوال اٹھایا تجویز کی ہے کہ انہیں روسی افواج کی جانب سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
شائع 02 مارچ 2022 06:41pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

امریکی ماہرِ ٹیکنالوجی ایلون مسک نے یوکرین میں انٹرنیٹ متاثر ہونے کے خدشات پر اسٹارلنک ڈشز مہیا کردی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے یوکرین میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے متعدد اسٹار لنک ڈشز حکومت کو موصول ہوچکی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی صورت میں ممکنہ طور پر یوکرینی حکومت اِن ڈشز سے استفادہ حاصل کرے گی۔

دوسری جانب ملک میں کاروباری کمپنیاں اِن ڈشز کو بطورِ بیک اَپ سسٹم کے تحت حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں تاکہ ان کے کاروبار انٹرنیٹ معطل ہونے کے باوجود اثر انداز نہ ہوسکیں۔

یوکرین کے نائب وزیراعظم میخائلیو فیڈروف نے چند روز قبل مسک سے مدد کی درخواست کی تھی جس کے بعد اسٹار لنک کی ڈشز موصل ہونے پر انہوں نے یکم مارچ کو ٹیسلا کے بانی کا شکریہ ادا کیا۔

اسٹارلنک کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟

ڈش کو سب سے پہلے پلگ اِن کیا جاتا ہے جوکہ خود بخود اپنے آپ کو آسمان سے قریب ترین اسٹار لنک سیٹیلائٹ سے جوڑلیتی ہے جہاں تقریباً 2000 سے زائد سیٹیلائٹس موجود ہوتی ہیں۔

اس کے بعد وہ سیٹیلائٹ قریب ترین گیٹ وے یا گراؤنڈ اسٹیشن سے رابطہ کرتا ہے جو انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے لیکن اِن گیٹ وے کو انٹرنیٹ حاصل کردہ جگہ سے زیادہ دور نہیں ہونا چاہیے تاہم خوش قسمتی سے یوکرین کو پولینڈ میں واقع گراؤنڈ اسٹیشن سے فوائد حاصل ہوسکیں گے۔

کیا یہ محفوظ ہے؟

کچھ لوگوں نے تنازعات کے دوران سیٹیلائٹ انٹرنیٹ کے استعمال کی حفاظت پر سوال اٹھایا تجویز کی ہے کہ انہیں روسی افواج کی جانب سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

یوکرین کے سینئر محقق نے ایلون مسک کے خوش آئند اقدام کو سراہا اور صارفین کو محتاط رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ روس لوگوں کے ابلاغی سیٹیلائٹس کو نشانہ بنانے کا کئی دہائیوں سے تجربہ رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ اسٹارلنک سروس زمین کےمدار میں موجود 200 سیٹیلائٹس سےچلتی ہے۔

Elon Musk

Ukraine

internet

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div