Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

اوگرانے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی...
شائع 02 مارچ 2022 10:32am

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی کا اضافہ ہوگیا۔

اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نظرثانی فیصلہ جاری کردیا ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست پرقیمتوں میں68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔

اضافے کے بعد گیس کی اوسط قیمت670روپے37پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے ، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر227 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے2سو69روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کا مطالبہ کیا تھا ۔

OGRA

اسلام آباد

price increase

Gas

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div