Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پیپلز پارٹی کے مارچ میں قیمتیں لگائی جا رہی ہیں، شاہ محمود قریشی

لاڑکانہ: وفاقی وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز...
شائع 01 مارچ 2022 02:40pm

لاڑکانہ: وفاقی وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مارچ میں قیمتیں لگائی جا رہی ہیں، ہم روس اور یوکرائن کا سفارتی حل چاہتے ہیں۔

لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں گندا پانی چھوڑ گیا جو شکستہ ذہنیت کی عکاسی ہے مگر پی ٹی آئی نے رکاوٹوں کے باوجود لاڑکانہ میں بڑاجلسہ کیا، میں لاڑکانہ کے سیاسی مزاج کو سمجھتا ہوں، لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے سوا کسی کا جھنڈا نظر نہیں آتا تھا لیکن اب ہر جگہ تحریک انصاف کے پرچم نظر آرہے ہیں ،لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کے پرچم ہی اصل تبدیلی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کے عوام سے ہمیں بہت پیار ملا اور جگہ جگہ سندھ حقوق مارچ کااستقبال کیا جا رہا ہے، بلاول زرداری اپنے مارچ میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں اور وسائل کے بل بوتے پرزرداری مارچ کر رہے ہیں جس میں قیمتیں لگائی جا رہی ہیں لیکن جیسے جیسے شعور بڑھے گا سندھ میں تبدیلی آتی رہے گی۔

وزیر خارجہ کامزید کہنا تھا کہ آپ 3 سال بعد حساب مانگ رہے ہیں اور ہم 3 سال کا حساب دینے کیلئے بھی تیار ہیں بلکہ پی ٹی آئی حکومت 5 سال بعد بھی عوام کو حساب دے گی، بلاول بھٹوسندھ میں 15 سالہ اقتدار کا حساب دیں،سندھ کے اسپتال اور سکولوں کا حال لوگ دیکھ رہے ہیں، سندھ حکومت صحت کارڈ میں رکارٹ بنی ہوئی ہے،تھرپارکر میں لوگ پانی کیلئے ترس رہے ہیں، تھرپاکر میں صحت کارڈ دیئے اور 400 اضلاع کا پانی منظور کروایا۔

اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے یورس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ سے متعلق پاکستان غیر جانبدار ہے، آج روس اور یوکرین مذاکرات کر رہے ہیں اور ہم یوکرین اور روس کا سفارتی حل چاہتے ہیں کیونکہ جنگ سے سب کو نقصان ہوتا ہے، ہمارے ملک میں جنگ کے باعث میں 80 ہزار جانیں ضائع ہوئیں۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

Larkana

ppp long march

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div