Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بھارت کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، جلد ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت کے مذموم...
شائع 01 مارچ 2022 01:12pm

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے ہوں گے، جلد ٹیمیں پاکستان کا دور کریں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ سے پیار کرنے والی قوم ہے اور آسٹریلین ٹیم ہماری مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو گی،ہندوستان نہیں چاہتا کہ پاکستان کو کرکٹ جیسی خوشی بھی ملے اور گزشتہ روز بھارت نے وہی کچھ کرنے کی کوشش کی جو نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے وقت کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور جلد ہی برطانوی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، نیوزی لینڈ کو بھی بھرپور سیکیورٹی دی مگر وہ بھارتی سازش کا شکار ہوئے،ہم نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ہیڈ آف اسٹیٹ سیکیورٹی دی ہے ۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزیدکہا کہ بہت جلد تمام ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد میں نیا کرکٹ اسٹیڈیم اور فائیو سٹار ہوٹل بنانے کا کہا ہے اور جلد ہی اس مقصد کیلئے بڈنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div