Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت کو مسمار کرنے کا حکم

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے گزری میں قائم 5منزلہ...
اپ ڈیٹ 28 فروری 2022 02:43pm

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے گزری میں قائم 5منزلہ غیرقانونی عمارت کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ کے روبرو گزری میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ایس بی سی اے حکام پر برہمی کا اظہار کرتےہوئے استفسار کیاکہ غیرقانونی تعمیرات توڑے میں کوئی خطرہ ہے؟ ۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ گراونڈ پلس ٹو بنانے کی اجازت تھی 5 منزلہ عمارت کیسے بن گئی ؟عمارت کی چھت پر پنٹت ہاوس بھی بنایا گیا ہے، اگر توڑ بھی دیا تو دوبارہ بن جائے گا، آخر آپ لوگ کارروائی کرتے کیوں نہیں ؟۔

ایس بی سی اے کے انسپکٹر نے بتایا کہ میرا ساؤتھ زون میں ابھی تبادلہ ہوا ہے، جس پر جسٹس سیدحسن اظہر رضوی نے پوچھا کہ اس سے پہلے آپ کہاں تھے؟ انسپکٹر ایس بی سی اے نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعینات تھا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ناظم آباد اور لالو کھیت میں کتنی غیرقانونی عمارتیں بنی ہوئیں ہیں؟ اس سے پہلے کسی عمارت کو نوٹس دیا کسی کو مسمار کیا؟۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سرزنش کے باوجود ایس بی سی اے انسپکٹر خاموش کھڑا رہا۔

عدالت نے تنبیہہ کی کہ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کریں ورنہ آپ کیخلاف کارروائی ہوجائے گی۔

سندھ ہائیکورٹ نے گزری کے علاقے میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا اور ایس بی سی اے کو پلاٹ نمبر 467 اور 467-A مسمار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے عمارت میں لگے بجلی، پانی اور گسر کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیتے سب رجسٹرار کو عمارت مں سب لیز دینے سے روک دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک بلڈنگ کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جاتا کسی کو سب لیز نہ دی جائے۔

SHC

karachi

Building Collapse

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div