Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

روس یوکرین پر حملہ فوری طور پر بند کرے، ملالہ یوسف زئی

پاکستانی نوبیل انعام یافتہ نے کہا کہ لوگوں کو کسی بھی چیز سے زیادہ امن، استحکام اور وقار کی ضرورت ہے
شائع 25 فروری 2022 04:51pm
ملالہ یوسف زئی یوکرین کے کشیدہ خالات پر بول پڑیں-- فوٹو فائل
ملالہ یوسف زئی یوکرین کے کشیدہ خالات پر بول پڑیں-- فوٹو فائل

پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ پر روسی حملے کی مذمت کی۔

گزشتہ روز روسی صدر کی جانب سے یوکرین کے خلاف اعلان جنگ کردیا تھا، جس کے بعد یوکرین کے مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ملالہ یوسف زئی نے ماضی میں جنگوں کے نتائج بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل تلافی اور ناقابل تصور نقصان کا باعث بنتی ہیں۔

ملالہ نے مزید کہا کہ جنگوں میں عام شہری مارے جاتے ہیں اور گھروں، سکولوں اور عبادت گاہوں کو تباہ کر دیا جاتا ہے۔

پاکستان کے قبائیلی علاقوں میں خواتین تعلیم کے کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو طالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

لندن میں مقیم ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ لوگوں کو کسی بھی چیز سے زیادہ امن، استحکام اور وقار کی ضرورت ہے ۔

انہوں اس بات پر زور دیا کہ روس یوکرین پر حملے فوری طور پر بند کرے۔

Malala Yousafzai

Nobel Peace Prize

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div