Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل...
شائع 25 فروری 2022 01:59pm

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے اور اس حوالے سے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی کرکٹ کا میلا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجنے کو تیار ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین راولپنڈی میں شیڈول ٹیسٹ میچ کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور سیکیورٹی کیلئےپاک فوج کی بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے، اس کے علاوہ راولپنڈی فوڈ اسٹریٹ، علامہ اقبال پارک اور ڈبل روڈ کو سیل کیا جائے گا جبکہ ٹیموں کی آمد رفت کے موقع پر مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی اورمیٹروبس سروس کا روٹ بھی محدود کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیموں کی آمد رفت کے موقع پر زیرو ٹریفک روٹ لگایا جائے گا اور ٹیسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد اہلکار اورسٹی ٹریفک پولیس کے 350 اہلکار بھی تعینات ہوں گے جبکہ اسٹیڈیم کے قریب بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی اس تاریخی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

PCB

اسلام آباد

Pak army

security

test series

PAK VS AUS

rawalpindi cricket stadium

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div