Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے پاکستانکا اہم کھلاڑی بار ہوگیا

محمد نواز پاؤں کی کی جگہ نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو اب ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
شائع 24 فروری 2022 01:07pm

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے پاکستانی اسکواڈ سے باہر ہو گئے۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز 4 مارچ سے راولپنڈی میں ہوگا، 24 سالوں میں یہ پہلا موقع ہو گا جب کوئی آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گا۔

پی سی بی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد نواز پاؤں کی انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو اب ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تاہم پی سی بی نے کہا کہ نسیم شاہ اور سرفراز احمد کوانجری ہونے کی صورت میں ہی سلیکٹ کیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق محمد حارث کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تاہم انہیں کامران غلام، محمد عباس اور یاسر شاہ کے ساتھ 2 مارچ سے شروع ہونے والے پاکستان کپ میں شرکت کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو انہیں سائیڈ میں بھی بھیجا جائے گا۔

آسٹریلوی ٹیم کے مدِ مقابل پاکستانی ٹیم میں سےبابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود، اور زاہد محمود پرفارم کریں گے۔

جاری کردہ ٹیسٹ شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی،دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی جبکہ تیسرا میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی ٹیم کا سکواڈ

آسٹریلیا کی جانب سے پہلے ہی 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

اسکواڈ میں پیٹ کمنز (کپتان)، ایشٹن آگر، سکاٹ بولانڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشگن، نیتھن لیون، مچل مارش، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ (وی سی) ، مچل اسٹارک، مچل سویپسن، اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں

واضح رہے کہ محمد نواز نے اسی انجری کی وجہ سے جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچ میچز میں پرفارم نہیں کیا ہے۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Australia

test match

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div