Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)...
شائع 24 فروری 2022 09:49am

لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم کردی۔

اوپننگ بلے باز فخر زمان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز بن گئے۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اوپننگ بیٹسمین نے اس سیزن (پی ایس ایل 7) میں سب سے زیادہ رنز بناتے ہوئے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ ا ہے، بابر اعظم نے گزشتہ سیزن میں 554 رنز بنائے تھے۔

فخر زمان نے رواں پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں 584 رنز بنائے ہیں۔

اس کے علاوہ فخر زمان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پچاس یا زائد رنز بنانے والے پلیئر بھی بن گئے ، گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان کخلااف نصف سینچری اس ایڈیشن میں فخر زمان کا آٹھواں ففٹی پلس اسکور ہے۔

ان سے قبل گزشتہ سال کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے 11 اننگز میں 7 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کئے تھے۔

رواں پی ایس ایل میں فخر زمان اب تک 7نصف سینچریاں اور ایک سینچری بھی بناچکے ہیں۔

Fakhar Zaman

lahore

MS VS LQ

PSL 7

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div