Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان کی جانب سے افغانستان کو گندم فراہم کردی گئی، وزارت خارجہ

وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ امداد 41 افغان ٹرکوں کی پہلی کھیپ کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔
شائع 23 فروری 2022 01:19pm
کاروبار
پاکستان نے بھارت پر واضح کیا کہ وہ افغانستان میں انسانی بحران کی وجہ سے صرف نقل و حمل کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔فائل فوٹو۔
پاکستان نے بھارت پر واضح کیا کہ وہ افغانستان میں انسانی بحران کی وجہ سے صرف نقل و حمل کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔فائل فوٹو۔

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی گندم اور ادویات کا پہلا لوڈ طورخم بارڈر کے ذریعےافغانستان تک پہنچادیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ امداد 41 افغان ٹرکوں کی پہلی کھیپ کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔

جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ"افغان ٹرک اٹاری واہگہ بارڈر پر بھیجے گئے ہندوستانی گندم کی کھیپ کو لوڈ کرنے کے بعد آج افغانستان واپس جا رہے ہیں۔"

وزارت خارجہ نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے غیر معمولی بنیادوں پر بھارت سے انسانی امداد کی زمینی نقل و حمل کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تاکہ افغانستان کو جاری بحران سے لڑنے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امداد کی آسانی سے ترسیل کو آسان بنانے کیلئے دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کر رہا ہے۔

بات چیت کے دوران پاکستان نے بھارت پر واضح کیا کہ وہ افغانستان میں انسانی بحران کی وجہ سے صرف نقل و حمل کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

اس لیے اسے اپنے پڑوسی ملک میں دیگر اشیاء بھیجنے کی نظیر کے طور پر نہیں لینا چاہیے۔

پاکستان

Wheat

Torkham Border

MoFA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div