Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

این سی او سی نے کن اضلاع میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے؟

گزشتہ ہفتے فہرست میں گلگت،مظفرآباد،مردان،کراچی،حیدرآباداور پشاور شامل تھے۔
شائع 22 فروری 2022 12:29pm
ین سی او سی  نے کراچی، حیدرآباد اور پشاور میں کرونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فائل فوٹو۔
ین سی او سی نے کراچی، حیدرآباد اور پشاور میں کرونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فائل فوٹو۔

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وبا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے آج تین شہروں /اضلاع میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق این سی او سی نے کراچی، حیدرآباد اور پشاور میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی نے گزشتہ ہفتے کرونا سےمتاثر چھ شہروں/اضلاع کی فہرست جاری کی تھی جہاں پر کورونا پابندیاں بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس فہرست میں گلگت،مظفرآباد،مردان،کراچی،حیدرآباداور پشاور شامل تھے۔

ان اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ریکارڈ ہوئی تھی۔

تاہم کرونا کیسز میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

COVID 19

NCOC

پاکستان

karachi

Hyderabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div