Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 کے اہم میچ میں اسلام آباد...
شائع 20 فروری 2022 11:34pm

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان لیگ کا 29واں میچ کھیلا گیا، جس کا ٹاس یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز

اسلام آباد کی جانب سے ناصر نواز اور محمد حریرہ نے اننگز کا آغاز کیا جو اچھا نہ رہا کیونکہ 9 رنز پر حریرہ آؤٹ ہوئے، نئے آنے والے بلے باز لیام ڈاسن بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رُک سکے اور 36 کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یاسر نواز اور اعظم خان بھی سلطانز کے بولر کا سامنا نہ کرسکے اور پویلین لوٹے یوں یونائیٹڈ کے چار کھلاڑی 52 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

پھر آصف علی کریز پر آئے تو وہ بھی ناکام رہے اور صرف 9 رنز بنا کر 64 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، دانش عزیز بھی 6 رنز بنا کر 69 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ کا شکار بنے، ظفر گوہر 77 کے مجموعی اسکور پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے، محمد موسیٰ 26 اور لیام ڈاسن 22 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔ سلطانز کے آصف آفریدی اور عمران طاہر نے 2 ، 2 اور ڈیوڈ ولی، شاہ نواز دھانی اور ٹم ڈیوڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو واپسی کی راہ دکھائی۔

ملتان سلطانز اننگز

ملتان سلطانز نے 106 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو 10 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود آؤٹ ہوئے، اس کے بعد امیر عظمت 14 رنز اور خوش دل شاہ 18 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹم ڈیوڈ تھے جو 17 کے انفرادی اور 43 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان محمد رضوان نے ڈیوڈ ویلے کے ہمراہ 68 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلادی۔ محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی اور ڈیوڈ ولی نے اُن کا بھرپور ساتھ دے کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ملتان کی ٹیم نے 106 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے پلے آف میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی اور اسی کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اگلے مرحلے سے آؤٹ ہوگئی۔

ملتان سلطانز کے محمد رضوان نے 51 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز اور ڈیوڈ ولے نے 28 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ یونائیٹڈ کے لیام ڈاسن نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

lahore

MS vs IU

PSL 7

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div