Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور : 2 افراد کی لڑکی سے 'گینگ ریپ' کی کوشش

لڑکی نے دونوں افراد سے فیروز پور روڈ تک پہنچنے میں مدد مانگی۔
شائع 20 فروری 2022 04:17pm

لاہور: اسپورٹس کمپلیکس میں 2 افراد نے مبینہ طور پر لڑکی کے ساتھ 'گینگ ریپ' کرنے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں 2 افراد نے مبینہ طور پر ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی کوشش کی۔

گلبرگ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق لڑکی گھر واپسی کا راستہ بھول گئی، جب وہ ایک سنسان اور تاریک گلی میں داخل ہوئی تو اسے 2 آدمی نظر آئے۔

ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے دونوں افراد سے فیروز پور روڈ تک پہنچنے میں مدد مانگی۔

تاہم ملزمان نے اسے گمراہ کیا اور جب وہ ایک سنسان جگہ پہنچی تو مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

پولیس نے متاثرہ کے والد کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی ہے اور معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

rape cases

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div