Aaj News

پاکستان میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 33 اموات، 2,400 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 33...
شائع 18 فروری 2022 10:46am

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 33 افراد جان سے گئے جبکہ 2,400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 29,950 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,496,693 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2,400 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 693 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 62 ہزار 597 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 820 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 13 ہزار 762، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 613، بلوچستان میں 35 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 11ہزار 285 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 429 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 33 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 950 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 15اموات رپورٹ ہوئیں ، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 10، سندھ اور آزاد کشمیر میں 04،04 مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,418 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8013، خیبرپختونخوا میں 6177، اسلام آباد میں 1002، بلوچستان میں 371 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 780 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 70 ہزار 525 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,496 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 4.92 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,009 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک13 لاکھ 96 ہزار 218 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 744 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2,400 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 997 ہزار 179 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

مقبول ترین