Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دورہ پاکستان سے قبل ٹم ڈیوڈ آسٹریلوی سلیکٹرز کے ریڈار میں آ گئے

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں شاندار کارکردگی کے بعد...
شائع 18 فروری 2022 09:09am

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں شاندار کارکردگی کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی منتخب ہونے والے کرکٹر ٹم ڈیوڈ آسٹریلوی سلیکٹرز کے بھی ریڈار میں آ گئے۔

ٹِم ڈیوڈ پی ایس ایل سیون میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب تک حالیہ سیزن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔

اس کارکردگی کی بنیاد پر نہ صرف ٹِم ڈیوڈ چند دن قبل آئی پی ایل میں ڈیڑھ ملین (1.53ملین) ڈالر میں فروخت ہوئے بلکہ اب آسٹریلوی سلیکٹرز نے بھی اپنی نظریں ان پر مرکوز کر لی ہیں۔

سنگاپور میں پیدا ہونے والے ٹم ڈیوڈ ویسٹرن آسٹریلیا میں رہتے ہیں اور اگر وہ آسٹریلوی ٹیم میں سلیکٹ ہوتے ہیں تو یہ بڑی ہی منفرد سلیکشن ہوگی کیونکہ وہ آسٹریلیا میں فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلتے جس کی وجہ سے ویسٹرن آسٹریلیا نے انہیں ڈی لسٹ کر دیا تھا۔

ٹم ڈیوڈ سنگاپور کی قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں لیکن وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے تحت آسٹریلیا کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔

آسٹریلوی اخبار دی ایج کے مطابق آسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹی 20 کپتان ایرون فنچ نے تصدیق کی ہے کہ ٹی20 سرکٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹم ڈیوڈ قومی ترجیح بن گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹم ڈیوڈ کو رواں سال اکتوبر میں ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔

اس کی بنیاد پر یہ بھی ممکن ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا بھی حصہ بن جائیں۔

lahore

Australia

IPL

PSL 7

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div