Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی واپسی کیلئے ایف آئی اے کو ٹیم تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو اداکارہ صوفیہ مرزا کی...
شائع 15 فروری 2022 11:52am

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی واپسی کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچر نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی یو اے ای سے واپسی کے معاملے سے متعلق کیس کی سماعت کی،سیکریٹری خارجہ اور ڈی جی ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ اس وقت جو صورتِ حال درپیش ہے وہ ہمارے لئے شرم کا مقام ہے۔

سیکریٹری خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ سیکریٹری صاحب ابھی تک اس معاملے پر کیا کام ہوا؟سپریم کورٹ کے کل کے حکم کے بعد کیا اقدامات کئے؟۔

جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ لگ رہا ہے آپ صرف خانہ پوری کیلئے آئے ہیں، ٹھوس اقدامات کے بجائے آپ فضول مشقت میں پڑے ہوئے ہیں۔

عدالت نے استفسارکیا کہ اگر ایسا بھارت کے کسی شہری کے ساتھ ہوتا تووہ کیا کرتے؟ کوئی حال نہیں ہے یہاں، اب آگے کیا ہو گا تاہم لائن بتا دیں۔

سیکریٹری خارجہ نے عدالت کو بتایا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اپنے اماراتی ہم منصب کو اس معاملے پر خط لکھیں گے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی واپسی کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ پیر تک وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے بچیوں کی واپسی کا مکمل لائحہ عمل تیار کر کے پیش کریں، جن افسران نے بچیوں کی 12 سال سے واپسی پر غفلت برتی ان کی نشاندہی کریں۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔

Supreme Court

FIA

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div