Aaj News

شمالی وزیرستان میں ملٹری چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ملٹری چیک پوسٹ...
شائع 15 فروری 2022 09:59am

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ملٹری چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکا م بناتے ہوئے خودکش حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خودکش حملہ آور نے ملٹری چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی اور اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی، خودکش حملہ آور نے اہلکاروں پر ہینڈ گرینیڈ سےحملے کی بھی کوشش تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور مارا گیا۔

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی،یہ سیکیورٹی فورسز کخلایف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسزکی بروقت مؤثرکارروائی کوسراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

ISPR

North Waziristan

security forces

Comments are closed on this story.

مقبول ترین