Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 27 اموات، 2,597 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں آج...
شائع 15 فروری 2022 09:47am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں آج بھی کورونا سے 27 افرادانتقال کرگئے جبکہ 2,597 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29,828 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,488,958 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2,597 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 88 ہزار 958 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 036 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 136 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 11 ہزار 112، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 277، بلوچستان میں 35 ہزار 111، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 246 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 042 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 27 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 828 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 17 اموات رپورٹ ہوئیں ، اس کے علاوہ سندھ میں 05، خیبرپختونخوا میں 03 اورآزاد کشمیر میں 02 مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,380 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7985، خیبرپختونخوا میں 6133، اسلام آباد میں 999، بلوچستان میں 371 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 771 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 75 ہزار 405 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,588 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.40 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 3,804 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 83 ہزار 725 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 037 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2,597 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 847 ہزار 205 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Omicron variant

Coronavirus deaths

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div