Aaj.tv Logo

روس 'کسی بھی دن' یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، امریکا

12 فروری 2022
امریکی صدر جو بائیڈن اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن 16 جون 2021 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ولا لا گرینج میں امریکہ-روس سربراہی اجلاس کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔ — رائٹرز/فائل
امریکی صدر جو بائیڈن اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن 16 جون 2021 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ولا لا گرینج میں امریکہ-روس سربراہی اجلاس کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔ — رائٹرز/فائل

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات چیت کریں گے ، جبکہ اس سے پہلے امریکا نے خبردار کیا تھا کہ یوکرین پر روس حملہ کرسکتا ہے۔

امریکا نے جمعے کے روز ڈرامائی طور پر یوکرین پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ 100,000 سے زیادہ روسی فوجی وقت یوکرین کے قریب موجود ہیں اور حملہ "اب کسی بھی دن ہو سکتا ہے"۔

جیک سلیوان نے کہا کہ 20 فروری کو گیمز ختم ہونے سے پہلے اس طرح کا حملہ "ہو سکتا ہے"۔

سلیوان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جلد ہی سب کچھ واضع ہو جانے کا امکان ہے۔