Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

حکومت کا شہباز شریف کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کریں گے
شائع 12 فروری 2022 12:24pm
Edit: Khateeb Ahmed
Edit: Khateeb Ahmed

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کرنے والی اپوزیشن کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قرارداد میں یہ قرار دیا جائے گا کہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ ہونے تک انہیں ایوان میں آنے سے روک دیا جائے۔

اس پیشرفت سے باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کریں گے جبکہ ایوان کے آئندہ اجلاس جس میں شہباز شریف کے خلاف ایوان میں شرکت پر پابندی عائد کرنے کی جائے گی۔

شہباز شریف جو پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے صدر بھی ہیں، ان کو اپنے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات کا سامنا ہے، جو ملک کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

تاہم وزیر مملکت سے تبصرے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔

ایک آخری کوشش میں اپوزیشن جماعتوں نے حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ہے۔

PDM

Shehbaz Sharif

imran khan

Vote of Confidence

Molana Fazal ur Rehman

Pakistan Democratic Movement

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div