Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بی اے پی مسلسل نظر انداز کئے جانے پر حکومت سے ناراض، سینیٹ سے واک آؤٹ

اسلام آباد:حکومتی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) حکومت ...
شائع 11 فروری 2022 03:22pm

اسلام آباد:حکومتی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) حکومت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے پر ناراض ہوگئی اور سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

حکومتی اتحادیوں کی ناراضی، شکوے اور شکایتیں، بلوچستان عوامی پارٹی نے سینیٹ میں احتجاج کیا اور ان کی جماعت کے اراکین اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں نمائندگی نہ ملی تو آئندہ اجلاس میں نہیں آئیں گے، بلوچستان عوامی پارٹی کو وفاقی حکومت گرے لسٹ سے نکالے، وفاق میں ہمیں نمائندگی نہیں دی گئی، ہم بلوچستان میں حکومت میں ہیں، ہم سے لوگ پوچھتے ہیں، 70 سال میں نیشنل بینک کا ایک صدر بلوچستان سے نہ آسکا۔

بی اے پی کے واک آؤٹ پر پیپلز پارٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی کو اپوزیشن کی بنچو ں پر آنے کی پیشکش کردی۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گزارش ہے کہ بی اے پی اپوزیشن بینچز پر آجائے، اپوزیشن ان کے مسائل اور محرومیوں کا خاتمہ کرے گی۔

اسلام آباد

PPP

senate

Sherry Rehman

BAP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div