Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

4 ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟ اسد عمر کا شہباز شریف سے معصومانہ سوال

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور وفاقی...
شائع 11 فروری 2022 12:20pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے 'ایک دھیلے کی کرپشن 'سے متعلق بیان پرمعصومانہ سوال پوچھ لیا کہ 4ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ خادم اعلیٰ کہتے تھے اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے،اب ان کے 25ہزار تنخواہ کے چپڑاسی مقصود کے اکاؤنٹ سے 4ارب روپے نکل آئے،اب کیا ارادہ ہے موصوف کا؟۔

اسد عمر نے مزید لکھا کہ ایک معصومانہ سوال ہے، پوچھنا یہ ہے کہ 4 ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟۔

NCOC

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Asad Umer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div