Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے ہمیں تیار رہنا چاہیئے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا اور آرڈیننس سنٹر ملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی۔
شائع 11 فروری 2022 09:05am

کراچی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے ہمیں تیار رہنا چاہیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا اور آرڈیننس سنٹر ملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی۔

اس دوران پاک فوج کے سربراہ نے میجرجنرل شہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے، کراچی آمد پر آرمی چیف کے ہمراہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید بھی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آرڈیننس کور کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنگ اور امن میں بالخصوص دہشت گردی کخلانف جنگ کے دوران کور کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کیا،35ویں ایئر وار کورس کے شرکا سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فضائیہ کی مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور اس کی قابل رشک کامیابیوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افسران کا جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنا ضروری ہے جدید دور کے میدان جنگ میں برتری صرف اسی صورت میں برقرار رکھی جا سکتی ہے جب ہم عصری چیلنجوں کیلئے چوکنا رہیں اور ابھرتے جدید تصورات کے مطابق ان سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں،کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے ہمیں تیار رہنا چاہیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں فوجی فاؤنڈیشن کا بھی دورہ کیا، اس دوران انہیں فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے معیاری خدمات کی فراہمی، فوجی فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور عزم کو سراہا۔

ISPR

Army Chief

karachi

General Qamar Javed Bajwa

Major General

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div