Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 47 اموات، 3,914 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں آج...
شائع 10 فروری 2022 09:28am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں آج بھی کورونا سے 47 افرادانتقال کرگئے جبکہ 3,914 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29,650 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,474,075 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3,914 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 74 ہزار 075 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 990 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 92 ہزار 489 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 06 ہزار 879، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 400، بلوچستان میں 34 ہزار 957، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 018 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 342 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 47 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 650 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 27 اموات رپورٹ ہوئیں ، اس کے علاوہ پنجاب میں 13 اورخیبرپختونخوا میں 06 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,298 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7954، خیبرپختونخوا میں 6082، اسلام آباد میں 990، بلوچستان میں 370 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 765 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 84 ہزار 670 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,716 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 5,459 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک13 لاکھ 59 ہزار 757 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 54 ہزار 638 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3,914 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 581 ہزار 680 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Omicron variant

Coronavirus deaths

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div