Aaj News

بلاول بھٹو زرداری کی فیصل واوڈا کی نااہلی پر پارٹی رہنماؤں کو مبارک باد

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےپی ٹی...
شائع 09 فروری 2022 02:41pm

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےپی ٹی آئی کے رہنماء فیصل واوڈا کی نااہلی پر پارٹی رہنماؤں کو مبارک باد دی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دہری شہریت کیس میں پی ٹی آئی رہنماء فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کے فیصلے پر تبصرہ کرنے کیلئےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا رخ کرلیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گِر گئی، مبارک ہو ٹیم پیپلز پارٹی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آج دہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا۔

karachi

ٹویٹر

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Faisal Wada

Comments are closed on this story.

مقبول ترین