Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنماء عمر...
شائع 08 فروری 2022 02:50pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنماء عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن سے اپنی نااہلی کے فیصلے کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس کی آج سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

سماعت کے دوران عمر امین گنڈا پور کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور آصف گجر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمر امین گنڈا پور کو نااہل کیا ہے،الیکشن کمیشن نے پروسیجر کے بغیر آرڈر جاری کیا، سمری انکوائری کے بعد 50ہزار روپے جرمانہ کیا جا سکتا ہے،اگر جرمانہ کے بعد بھی دوسری دفعہ اگر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو تو پھر ایکشن ہوسکتا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نا انکوائری ہوئی نا رپورٹ کمیشن کو دی نا عمر امین کو نوٹس دیا، عمر امین کے بھائی وفاقی وزیر ہیں انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا، اگر عمر امین نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہوتی تو پہلے نوٹس دینا تھا لیکن عمر امین کو نااہل کردیا گیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پھر عمر امین کو کیسے فریق بنا گیا، نوٹس جاری کیا یا نہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ نوٹس نہیں دیا، ساری کارروائی علی امین کالیسف ہوتی رہی پھر آرڈر عمر امین کخلابف جاری کردیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا عمر امین گنڈا پور کو نااہل کرنے کا حکم معطل کردیا اور کہا کہ علی امین گنڈا پور کی حد تک الیکشن کمیشن کا آرڈر آن فیلڈ رہے گا۔

بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو جمعہ کے روز کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

وکیل نے کہا کہ آرڈر کی کاپی فوری دی جائے کیونکہ 3 روز بعد الیکشن ہے،جس پر عدالت نے آرڈر کی کاپی فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ بعدازاں کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

عمر امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن سے نااہلی کافیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اس سے قبل وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن سےنااہلی کےفیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

عمرامین گنڈاپورکی طرف سے سینئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں درخواست جمع کرائی۔

عمر امین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قرار دینےکے ساتھ فیصلےکی معطلی کی متفرق درخواست بھی دائر کی ہے جس میں درخواست کو فوری سماعت کیلئےمقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر، ریجنل الیکشن کمشنر اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بھی فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن شفافیت کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا، قانون کے مطابق شک کا فائدہ امیدوار کو ملنا چاہیئے تھا، سمری انکوائری کے بغیر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسمعٰیل خان کے سٹی میئر کے الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا ہے۔

IHC

ECP

اسلام آباد

Ali Ameen gandapur

Chief Justice Athar Minallah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div