Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پنجاب میں شدید دھند، لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

لاہور:پنجاب میں شدید دھند کے باعث لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر...
شائع 07 فروری 2022 09:18am

لاہور:پنجاب میں شدید دھند کے باعث لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ،جس کے باعث اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

حکام کی جانب سے مسافروں کو اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرکے ائیرپورٹ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیازبیگ سےشیخوپورہ تک بند کردی گئی ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 فیض پورسے رجانہ اور موٹروے ایم 11محمودبوٹی سے سمبڑیال تک بند ہے۔

دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں ہلکی برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ لوئر دیر میں بھی بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا۔

lahore

punjab

fog

flight operation

delay

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div