Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اے این ایف نے کراچی پورٹ پر کارگو سے 360 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی بندرگاہ ٹرمینل...
شائع 05 فروری 2022 04:44pm

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی بندرگاہ ٹرمینل پر چھاپہ مار کر 360 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر اے این ایف نے بندرگاہ پر چھاپہ مار کر برطانیہ کے لیے بک کیے گئے کارگو کے کنٹینرز سے 360 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق کنٹینرز کو تحویل میں لے کر کنٹینرز میں موجود سامان کی اچھی طرح تلاشی لی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ کارگو کی تلاشی کے دوران 1200 سینیٹری پائپ مشتبہ پائے گئے۔

ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران ہر پائپ میں چھپائی گئی 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس کی کل مقدار 360 کلو گرام تھی۔

ترجمان نے کہا کہ یہ کنٹینر کراچی کی ایک کمپنی نے برطانیہ میں نارتھ آئرلینڈ میں پہنچانے کے لیے بھیجا تھا۔

اے این ایف نے جرم کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

karachi port

ANF

uk

News

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div