Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد:بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد ...
شائع 04 فروری 2022 12:43pm

اسلام آباد:بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملوں کے بعد وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھرمیں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا کہا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیرکی پولیس، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تیاری رکھیں اور اعلیٰ سطح کی نگرانی کریں۔

اعلامیے میں ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں کی بہادری ی تعریف کرتے ہوئے کہا گیاکہ ایف سی نے اپنی مستعدی سے بلوچستان میں گزشتہ روز دہشت گردؤں کے دونوں حملے ناکام بنائے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ پوری قوم کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان نے بھی ایف سی کی اس بہادری کو سراہا ہے۔

وزارت داخلہ نے مزیدکہا کہ وزارت داخلہ کے مطابق تمام انٹیلی جینس و سیکیورٹی اداروں کو غیر معمولی طورپرمستعد رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ ریاست مخالف عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے مکمل تیار رہیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا اور کلیئرنس آپریشن کیا، جس میں 13 دہشت گردہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید اور 3 زخمی بھی ہوئے تھے۔

بلوچستان

اسلام آباد

terrorist attack

Panchgor

Noshki

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div