Aaj News

امریکی فوج کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والے فوجیوں کو برطرف کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکی فوج نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے فوجیوں کو...
شائع 04 فروری 2022 11:21am

واشنگٹن: امریکی فوج نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے فوجیوں کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی افواج سے ایسے تمام فوجی اہلکاروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاجو کورونا کی ویکسی نیشن کروانے سے انکاری ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی افواج کے سکریٹری کرسٹین ورمتھ نے ایک بیان میں کہا کہ فوج کی تیاری کا انحصار ان سپاہیوں پر ہے جو لڑنے اور جیتنے کیلئے تیار ہیں،غیر ویکسین شدہ فوجی فورس کیلئے خطرہ ہیںاور تیاری کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔

کرسٹین ورمتھ نے مزید کہا کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے کے نتیجے میں 3,000 سے زائد فوجیوں کو فارغ کیا جا سکتا ہے،اعدادوشمار کے مطابق امریکی فوج کے پاس 2021 کے آخر میں 4 لاکھ 82ہزار فوجی اہلکار موجود ہیں۔

بل ازیں امریکی افواج کے چھ اعلیٰ عہدے کے افسران بشمول دو بٹالین کمانڈرز کو کووڈکے خلاف ویکسین لگوانےسے انکار کرنے پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

حکام نے3 ہزار سے زائد فوجیوں کو تحریری طور پر بھی اطلاع دیدی ہے جنہوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کیا ہے۔

corona vaccine

Washington

US Army

Vaccination

Comments are closed on this story.

مقبول ترین