Aaj News

اپوزیشن کے 15 آدمی اندر سے عمران خان کے ساتھ ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

راولپنڈی:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن...
شائع 31 جنوری 2022 12:43pm

راولپنڈی:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے15آدمی اندر سے عمران خان کے ساتھ ہیں،اپوزیشن حکومت کیخلاف کچھ نہیں کررہی، دھرنا اور لانگ مارچ میں کچھ نہیں ہونے والا، ساڑھے 3 سالوں میں اپوزیشن کو کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے اور اب بھی نہیں ہوگی،ہمیں احساس ہونا چاہیئے کہ ہم نے قومی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کخلانف کچھ نہیں کر رہی، بلاول زرداری 27 فروری کو آئیں اور باقی بھی 23 مارچ کو آئیں، فضل الرحمان کو بھی آنے کا شوق ہے تو وہ بھی آجائیں، اسلام آباد کا موسم کیسا ہوگا اور ملک میں کورونا کی صورتحال کیا ہوگی ابھی اس میں وقت ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دھرنا اور لانگ مارچ میں کچھ نہیں ہونے والا، ساڑھے 3 سالوں میں اپوزیشن کو کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے اور اب بھی نہیں ہوگی، ہمیں احساس ہونا چاہیئے کہ ہم نے قومی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ میں نے کہاتھا فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائےگا، سب کو معلوم ہو چکا ہے کہ قومی اسمبلی کےبعد سینیٹ سے بھی حکومت کا ہر بل منظور ہو جاتا ہے،اندر سے 14 سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں، عدم اعتمادکی بات کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیئے کہ بندے لانے ہوتے ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے،جس میں 10 نوجوان شہید ہوئے ہیں، امن و امان کی صورتحا لکا جائزہ لے رہے ہیں، کالعدن بی این اے اور ٹی ٹی پی دہشت گردی میں جتنا اضافہ کرے گی ان سے اتنا ہی مقابلہ کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدارتی نظام کی بات نہیں کی اور نہ کی کسی ایمرجنسی کے حوالے سے بات ہوئی ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے،23 مرتبہ ہم آئی ایم ایف کے پاس جاچکے ہیں، آئی ایم ایف سے ہمارے جان چھوٹے گی جب ملک کی معیشت بہتر ہوگی، مجھ سے کسی نے بات نہیں کہ کوئی وزارت تبدیل ہوگی، کسی نے مجھ سے وزارت تبدیل ہونے کی بات کی تو اپنی شفارشات پیش کروں گا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو چین کا دورہ کریں گے، جہاں مستقبل کے معاملات پر پیشرفت ہوگی، امریکا اور چین سے تعلقات مساوی حقوق پر ہوں گے،افغانستان میں بڑھتے ہوئے معاشی حالات کے حوالے سے پوری دنیا واقف ہے، پوری دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیئے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ پتانہیں لگتا اقتدار میں وقت کیسے جلدی گز رہا ہے،وزیراعظم نے کہا ہے کہ 3 ماہ اہم ہیں، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات کو بھرپور طریقے سےلڑےگی اور بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

opposition

Interior Minister

Sheikh Rasheed

imran khan

media talk

Comments are closed on this story.

مقبول ترین