Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

"اگر جج اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کا ذمہ دار نہیں تو سیاستدانوں کا احتساب کیسے ممکن ہے ؟"

وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی عدالتی فیصلے پر تنقید کرتےہوئے سیرینا عیسیٰ نظرثانی کیس کے تفصیلی فیصلے پر سوال اٹھادیا۔
شائع 30 جنوری 2022 12:33pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر جج اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کا ذمہ دار نہیں تو سیاستدانوں کا احتساب کیسے ممکن ہے ؟ ۔

وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی عدالتی فیصلے پر تنقید کرتےہوئے سیرینا عیسیٰ نظرثانی کیس کے تفصیلی فیصلے پر سوال اٹھادیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ فروغ نسیم کا سوال اہم ہے کہ اگر جج صاحبان اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو پھر سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے؟۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، نئے چیف جسٹس جب حلف لیں گے تو انھیں اس چیلنج کا سامنا ہو گا۔

Information Minister

اسلام آباد

Farogh Naseem

Fawad Chaudhary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div