Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پی ایس ایل7 : کراچی کنگز کو ایک اور شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8وکٹوں سے فاتح

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی...
شائع 30 جنوری 2022 09:59am

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا چوتھا میچ کھیلا گیا، جس میں گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت پر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز اننگز کے آغاز سے ہی گلیڈی ایٹرز کے بولرز کا مقابلہ کرنے میں مشکلات کا شکار نظر آئی اور کپتان بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر رُک نہ سکا۔

بابرالیون 113 پر ڈھیرہوگئی اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے114 کا ہدف دیا، جسے گلیڈی ایٹرز نے 2وکٹوں کے نقصان پر 15.5 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز کی اننگز

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 34 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

بابر اعظم اور عماد وسیم نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ٹیم کوئی بڑا ہدف دینے میں ناکام ہوگئی۔

کنگز کی ٹیم 18 ویں اوورز میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بابر اعظم 32اور عماد وسیم 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے تباہ کن بولنگ کی اور 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سہیل تنویر نے دو، محمد حسنین، محمد نواز اور جیمز فالکنر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگ

کراچی کنگز کے 114 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کا آغاز مستحکم رہا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 76 رنز بنے۔

ول اسمیڈ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اس کے بعد بین ڈکٹ 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

احسان علی کی شاندار بیٹنگ کے بدولت گلیڈی ایٹرز نے 16 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی ہدف حاصل کرلیا۔

احسان علی 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عمران نے ایک وکٹ حاصل کی۔

karachi

national stadium

kk vs QG

PSL 7

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div