Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا کچ میں دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے والے 10 شہیدوں کو سلام

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کیچ میں پاک فوج کے 10جوانوں کی...
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2022 03:18pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کچ میں دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے والے 10 شہیدوں کو سلام پیش کیا اور کہاکہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بلوچستان کے ضلع کیچ میں شہید ہونے والے10فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شید فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے کیچ میں چیک پوسٹ پردہشت گردحملے کو پسپا کیا، ہمارے بہادر فوجی ہمیں دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم کاکیچ میں پاک فوج کے 10جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتےہوئےشہدا ءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے،بزدل دشمن کا ایک مضبوط قوم سے سامنا ہے،قوم نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ، 10 اہلکار شہید

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیچ میں سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10جوان شہید ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ کلیئرنس آپریشن میں 3 دہشت گردگرفتار بھی کےگگئے ہیں، واقعےکے ذمہ داروں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سےعزم کا اظہار کیا گیاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہیں۔

pm imran khan

بلوچستان

اسلام آباد

Pak army

terrorist attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div