Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کورونا کے حملے تیز، 24 گھنٹے میں مزید 8,183 نئے کیسز رپورٹ، 30 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے حملے تیز ہونے...
شائع 28 جنوری 2022 09:17am

اسلام آباد:پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے حملے تیز ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران 8,183 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 30 افراد جان سے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29,192 ہوگئی جبکہ 1,402,070 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 8,183 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 02 ہزار 070 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 965 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 71 ہزار 925 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 89ہزار300،اسلام آباد میں ایک لاکھ 23 ہزار 648، بلوچستان میں 34 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 10ہزار 580 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 36 ہزار 465 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 30 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 192 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں ، اس کے علاوہ پنجاب میں 06، خیبرپختونخوا میں 03 اور گلگت بلتستان میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,132 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7785، خیبرپختونخوا میں 5989، اسلام آباد میں979، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 752 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 98 ہزار 221 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,353 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصدرہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,786 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 74 ہزار 657 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 68 ہزار 624 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 8,183 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 24 لاکھ 822 ہزار901 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div