Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر، 24گھنٹے میں مزید 25 اموات، 7,539 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کےخطرناک حملے جاری ہیں، ...
شائع 27 جنوری 2022 09:27am

ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کےخطرناک حملے جاری ہیں، کیسز میں پھر مسلسل اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 25 افراد جاں بحق جبکہ 7,539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس نے اب تک 29,162 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,393,887 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 7,539 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 496 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 69 ہزار 540 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 87 ہزار 983، اسلام آباد میں ایک لاکھ 22 ہزار 098، بلوچستان میں 34 ہزار 131، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 557 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 36 ہزار 082 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرک کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 25 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 162 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 12 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ پنجاب میں 07 اور خیبرپختونخوا میں 06 مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,126 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7765، خیبرپختونخوا میں 5986، اسلام آباد میں979، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 752 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ91 ہزار 854 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,240 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 11.91 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,784 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 72 ہزار 871 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 ہزار 272 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7,539 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 24 لاکھ 754 ہزار 277 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Omicron variant

Coronavirus deaths

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div