Aaj.tv Logo

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 08 جانیں لے لیں جبکہ مزید 7,195 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 29,105 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,374,800 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 7,195 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 899 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 64 ہزار 431 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 85 ہزار 340، اسلام آباد میں ایک لاکھ 18ہزار 292، بلوچستان میں 33 ہزار 941، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 497 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 35 ہزار 400 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 08 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 105 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ اور پنجاب میں 03،03 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں ایک،ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,108 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7741، خیبرپختونخوا میں 5975، اسلام آباد میں976، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 751 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 76 ہزار 617 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,113 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 12.53 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 833 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 69 ہزار 078 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 57 ہزار 401 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7,195 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 24 لاکھ 590 ہزار 353 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔