Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

وہاب ریاض نے پاکستان کیلئے مزید 3سال کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

لاہور: پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ملک کیلئے...
شائع 23 جنوری 2022 09:40am

لاہور: پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ملک کیلئے کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، پاکستان کیلئے مزید 3سال کھیل سکتا ہوں۔

ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوہاب ریاض نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران پی ایس ایل 7 کا انعقاد ایک چیلنج ہے، ایونٹ میں ہماری ٹیم پشاور زلمی مضبوط ہے اور بھرپور جدوجہد کریں گے، سپر لیگ کے مقابلے سخت اور دلچسپ متوقع ہیں۔

وہاب ریاض کا مزیدکہنا تھا کہ آخری وقت میں اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں کافی چیلنجنگ ہیں، بطور ٹیم ہمارا فوکس صرف جیت پر ہے، ماضی میں فتح کے قریب پہنچ کر ٹرافی نہ جیت سکے، اس سال جیت کیلئے بہت پر امید ہیں۔

پاکستان ٹیم کے پیسر کا ماننا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اس سیزن میں بھی ٹاس کا کردار اہم ہوگا، پچ کے حساب سے ٹیم تشکیل دیں گے، امید ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی ٹیم کو جلد جوائن کرلیں گے، میں بہت جنونی ہوں، اسی لئے آج بھی کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

وہاب ریاض نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئےسب کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، مکمل ہوٹل بک ہونا اچھا عمل ہے، حارث، حسنین اور شاہین اچھے بولر ہیں، ان کیلئےنیک خواہشات ہیں مگر میرا کسی نوجوان بولرسے نہیں بلکہ خود سے مقابلہ ہے، بائیو سیکور ببل کا ماحول پچھلے سال کی نسبت بہتر ہے۔

lahore

Pakistan Cricket Team

peshawar zalmi

Wahab Riaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div