Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کورونا کیسز میں اضافہ: کراچی اور حیدر آباد میں آج سے انڈور ڈائننگ پر پابندی

کراچی: عالمی وباء کورونا کی پانچویں لہر میں مثبت کیسز کی تعداد...
شائع 21 جنوری 2022 10:12am

کراچی: عالمی وباء کورونا کی پانچویں لہر میں مثبت کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد سندھ کے بڑے شہروں کراچی اور حیدر آباد میں آج سے انڈور ڈائننگ پر پابندی لگا دی گئی ۔

انڈور ڈائننگ پر پابندی کیلئے محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ،جس کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں انڈور تقریبات پر 15 فروری تک پابندی عائدکی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسی نیٹڈ 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بھی نئی کورونا پاپندیوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے جس کے تحت انڈور ڈائننگ، انڈور شادی اور دیگر تقریبات پر 24 جنوری سے 15 فروری تک پابندی ہوگی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 23 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ 7678 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

karachi

Hyderabad

Corona Cases

indoor dining

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div