Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشیں متوقع،محکمہ موسمیات

جمعہ کو شام یا رات سے پیر کی صبح تک کئی مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
شائع 20 جنوری 2022 01:26pm
متعلقہ ادارے کی جانب سے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔فائل فوٹو۔
متعلقہ ادارے کی جانب سے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔فائل فوٹو۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو شام یا رات سے پیر کی صبح تک اسلام آباد،مری، کشمیر، گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

ڈیرہ اسما عیل خان، اوکاڑہ, ساہیوال،پاکپتن،ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس دوران کوئٹہ، زیارت،بارکھان، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین اور نوشکی میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

ہفتہ اوراتوار کو مری، گلیات، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات ،کوہستان،شانگلہ،بونیر،مانسہرہ، وادی نیلم، باغ، حویلی اورراولاکوٹ میں چند مقامات پر شدید برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

ہفتہ اور اتوار کوشدید برفباری کے باعث محکمہ سمیات نے مری، گلیات،نتھیا گلی، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ متعلقہ ادارے کی جانب سے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان

Rain

weather forecast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div