Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

این سی او سی نے بوسٹر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد میں کمی کردی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر...
شائع 14 جنوری 2022 01:56pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد میں کمی کردی ۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں انسداد کورونا کی بوسٹر ڈوز کیلئے کل سے عمرکی حد کم کرکے 18 سال کردی گئی ،ملک بھر میں 15 جنوری سے18 سال کی عمرکے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

این سی او سی کاکہنا ہے کہ بوسٹر ویکسین پہلی ویکسی نیشن مکمل ہونے کے6 ماہ بعد لگوائی جاسکتی ہے جبکہ بوسٹر ویکسین بلامعاوضہ لگوائی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بوسٹرویکسین کیلئے عمر کی حد کم کرنے کا فیصلہ آج کے این سی او سی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

Vaccination

Booster Dose

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div