Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی...
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2022 02:27pm

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا جبکہ کارروائی کے دوران کالعدم داعش کا مقامی کمانڈر اصغربھی مارا گیا۔

سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں داعش کے دہشت گردوں کی اطلاع پر مشرقی بائی پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

سی ٹی ڈی نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم داعش سے وابستہ 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ہلاک دہشت گردوں میں داعش کا مقامی کمانڈر اصغر بھی شامل ہے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ایک مکان میں موجود تھے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر بم حملوں میں ملوث تھے جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 5دہشت گرد فرار ہوگئے ۔

quetta

CTD

operation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div